ریاست تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے جینور میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جان بحق ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق 'یہ حادثہ پیر کی رات دیر گئے جینور کے قریب جنگاوں کے پاس لاری اور کار کے تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا۔'

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ لاری سے تصادم کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ 'کار میں سوار محمد ساجد جینور سے واٹنور جا رہے تھے کہ حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد ساجد خان معاون رکن اوٹنور منڈل پریشد بتائے گئے ہیں۔کار میں کتنے لوگ سوار تھے اس کا فوری علم نہیں ہوسکا۔'
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔