اردو

urdu

ETV Bharat / state

MIM MLAs Meet Commissioner مجلس کے وفد کی کمشنر پولیس سے ملاقات - مجلس کے وفد نے کمشنر پولیس کو میمورنڈم پیش کیا

پرانے شہر میں ہوٹل مالکان پر ایک بجے رات تک کھلا رکھنے پر چالانات کیے جارہے ہیں اور ایک سے تین مرتبہ چالان ہونے پر انہیں جیل بھیج دیا جارہا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ اس طرح آئندہ نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی ہوٹل اور کاروباری اداروں کو ایک بجے رات تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ Majlis Delegates meeting with Commissioner Police

MIM MLAs Meet Commissioner
MIM MLAs Meet Commissioner

By

Published : Sep 27, 2022, 2:28 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک وفد نے پیر کے روز حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات کی اور کاروباری اداروں کو دیر رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دینے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی احمد پاشاہ اور دیگر اراکین اسمبلی نے پولیس کمشنر سی وی آنند Police Commissioner CV Anand سے اپیل کی ہے کہ پرانے شہر میں ہوٹلوں اور دیگر کاروباری اداروں کو ایک بجے رات کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ Majlis MLAs Meeting with Commissioner of Police in Hyderabad

مجلس کے وفد کی کمشنر پولیس سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں:

احمد پاشاہ قادری نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر میں ہوٹل مالکان پر ایک بجے رات تک کھلا رکھنے پر چالانات کیے جارہے ہیں اور ایک سے تین مرتبہ چالان ہونے پر انہیں جیل بھیج دیا جارہا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ اگر کاروبار کرنے والوں پر چالان پر چالان کیے جائیں اور اس کو جیل بھیج دیا جائے تو اس کے کاروبار کو نقصان تو ہوگا ہی، ساتھ ہی چالان اور جیل کی اذیت علیحدہ ہوگی۔ Majlis MLAs submitted Memorandum to Commissioner

انہوں نے کہا کہ رات گئے دکانیں کھلی رکھنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے معمولی چالان جاری کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے کمشنر پولیس سے اپیل کی ہے کہ ہوٹل اور کاروباری اداروں کو ایک بجے رات تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ اس وفد میں مجلس کے رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری، ممتاز احمد خان، جناب کوثر محی الدین، احمد بلعلہ اور دیگر شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details