ریاست تلنگانہ کے عادل آباد محلہ ٹاٹی گوڑہ میں مجلس اور ٹی آر ایس کے حامیوں کے مابین پیش آئے واقعے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے عادل آباد ٹاون میں مجلس کی تشکیل شدہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔
عادل آباد:مجلس نے تشکیل شدہ کمیٹی کو تحلیل کردیا - urdu news
مجلس اتحاد المسلمین اور ٹی آر ایس کے حامیوں کے مابین ہوئے تصادم کے بعد مجلس نے عادل آباد میں تشکیل شدہ کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔
اس تعلق سے مجلس اتحاد المسلمین کے معتمد عمومی سعید احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ عادل آباد کے تشکیل شدہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کردیا ہے عنقریب عادل آباد ٹاون میں مجلس اتحاد المسلمین کی نئ کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی-
مزید پڑھیں:
عادل آباد: ایم آئی ایم رہنما کی فائرنگ میں 3 افراد زخمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز عادل آباد کے محلہ ٹاٹی گوڑہ میں مجلس اور ٹی آر ایس کے حامیوں کے بیچ ہوئے تصادم میں ایم آئی ایم کے ضلع صدر و سابق صدرنشین عادل آباد بلدیہ محمد فاروق احمد نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے متعدد بار فائر کیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔