وقار آباد:تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کے مرزا پور میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا- 12 مئی کو ضلع واقار آباد مرزا پور میں 17 سالہ مسلم لڑکی شام کے وقت اپنے گھر کے صحن میں کچھ کام کر رہی تھی۔ دو مقامی نوجوانوں نے گھر سے لڑکی کو اغوا کرکے جھاڑیوں میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان نے لڑکی کو تلاش کیا۔ لڑکی زخمی حالت میں جھاڑیوں میں ملی۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے متاثرہ لڑکی کو گاندھی ہسپتال منتقل کر دیا- Demand Justice for Vikarabad Rape Victim
وقار آباد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت سا گلہ روی اور کے پروین کےطورپر ہوئی ہے- مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور لڑکی کا علاج کروانے کا اعلان کیا- اس موقع پر امجد اللہ خان نے کہا کہ پولیس فاسٹ ٹریک کے تحت کیس چلاتے ہوئے جلد از جلد ملزمین کو سزا دلائیں اور متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے ایکس گریشیا دیا جائے اور ڈبل بیڈ روم اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا-