حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی، وقف بورڈ کے چیئرمن مسیح اللہ خان اور ٹی آر ایس رہنماؤں نے بی بی کے علم کی زیارت کی اس موقع پر انہوں نے علم کو نذرانہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں وزیر داخلہ محمود علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت اطہار کی عظیم قربانی کے باعث ہی دنیا میں آج انسانیت موجود ہے۔
وزیر داخلہ محمود علی نے مزید کہا کہ ہر سال محرم کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین بی بی کے علم کی زیارت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور یزید کے درمیان حق و باطل کی جنگ تھی اور ہمیشہ حق ہی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور امام حسینؓ کی اس عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہم باطل کے سامنے کسی بھی قیمت پر جھکیں نہیں اور حق کے لیے ہمیشہ لڑتے رہیں۔