ممبئی:مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے بارے میں عام خیال ہے کہ وہ کئی منصوبوں کو شروع کرنے اور وقت سے قبل ان کے افتتاح میں جلد بازی میں نظر آرہے ہیں۔ بالکل ایک نا مکمل ممبئی ٹرانس ہاربر لنک (ایم ٹی ایچ ایل) کو اسی حالت میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، بحر عرب پر 22 کلومیٹر طویل پل پر دونوں نے مختصر فاصلہ طے کیا۔ حالانکہ پل کا تعمیراتی کام نومبر 2023 سے پہلے مکمل ہونا ممکن نہیں ہے۔ مذکورہ سمندری پل 6 لین پر مشتمل ہے، جس میں سے 16.5 کلومیٹر سمندری پل اور دونوں سروں پر 5.5 کلومیٹر طویل زمینی راستے شامل ہیں۔ نومبر 2023 تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
شندے نے کہا کہ اس سے وقت ایندھن، ماحول کی بچت، ممبئی میں بھیڑ کو کم کرنے اور مین لینڈ، آنے والے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے، ممبئی پورٹ اور جواہر لال نہرو پورٹ، پونے، کونکن، گوا اور اس سے آگے کے لیے بہتر رابطہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ آرتھوٹروپک اسٹیل ڈیک ٹیکنالوجی کو پہلی بار ہندوستان میں تقریباً 85,000 ٹن ،یا 500 بوئنگ 747 طیاروں کے وزن کے ساتھ ایم ٹی ایچ ایل کی تعمیر کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔