مفخم جاہ کالج آف انجینئرینگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کنووکیشن ڈے کے موقع پر نائب صدر نے فصیح اردو میں تقریر کرکے سبھی کو حیرت و استعجاب میں مبتلا کر دیا۔
جہاں انہوں نے طلبہ و طالبات کو مادری زبان سیکھنے کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ تعلیم چاہے آپ جس زبان میں حاصل کریں مگر تعلیم کے بعد اپنی زبان اور اپنے وطن کو نہ بھولیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'حصول تعلیم کے بعد وطن کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں'
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کا اردو زبان میں خطاب۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں، آج ایسے تعلیمی اداروں کی ضرورت جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے اخلاقی اعتبار سے بھی سنوارے۔
آخرمیں انہوں نے اسناد اور میڈل لینے والے طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی خطاب کیا۔
نائب صدر کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کی اطلاع ان کے آفیشیل ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں بھی دی گئی۔ انہوں نے یہاں بھی اردو زبان میں ٹوئٹ کیا۔