نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے الزام لگایا کہ بی جے پی لوگوں کو اکسانا اور ان کی جسمانی لنچنگ کرنا چاہتی ہے۔ امروہہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی کا دفاع کر رہے تھے اور بی جے پی ممبران پارلیمنٹ ہنس رہے تھے۔ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف 'نیچ' کا لفظ استعمال کیا ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے پارٹی کے لئے پارلیمنٹ میں اہم اسپیکر ہیں اور وہ جس طرح کا بیانیہ بنانا چاہتے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اوپر سے احکامات آئے ہیں کہ لوگوں کو دانش علی کی لنچنگ کے لئے اکسایا جائے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا رمیش بدھوڑی سے کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟ بی جے پی کے صدر رمیش بدھوڑی سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا جب کہ انہوں نے کیا نازیبا الفاظ کہے اس کے تحقیقات کی ضرور کرنی چاہئے۔
مزید پڑھیں: نشی کانت دوبے کے الزامات بے بنیاد، ہمارے سنسکار ایسے نہیں ہیں: دانش علی