حیدرآباد: محبت سے انکار پر برہم نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شناخت نوئیا کے طور پر کی گئی ہے جو ایم جی کالج نلگنڈہ کے ڈگری سال سوم میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ ملزم روہت بھی اسی کالج میں بی بی اے سال دوم میں زیر تعلیم ہے۔ Lover Attack Girl For Rejecting Proposal
روہت نے محبت کے نام پر لڑکی کو ہراساں کیاتھا۔ نوئیا کے والدین نے کہا کہ روہت نے گذشتہ ماہ لڑکی پر شراب کی بوتل سے حملہ کیا تھا جس کے بعد روہت کے والدین نے ان سے خواہش کی تھی کہ وہ پولیس سے اس بات کی شکایت نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق نوئیا، اپنی سہیلی شریشتا کے ساتھ مل کر ایک اور سہیلی سے ملاقات کرنے فاریسٹ آفس گئی تھی۔