اردو

urdu

ETV Bharat / state

عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے ویڈیو بناکرخودکشی کرلی - دلت طبقہ

یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔ ضلع کے بوناکل منڈل کے چیرونومولا گاؤں میں منگل کی رات سندھو نام کی لڑکی نے سینی ٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔

عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے ویڈیو بناکرخودکشی کرلی
عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے ویڈیو بناکرخودکشی کرلی

By

Published : Jul 14, 2021, 10:22 PM IST

عاشق کی جانب سے شادی سے انکار پر ایک نوجوان لڑکی نے سینی ٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔خودکشی سے قبل لڑکی نے سیلفی ویڈیو تیار کرتے ہوئے اس کے ساتھ ہوئے دھوکہ کا الزام لگایا اور کہا کہ پولیس نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے بوناکل منڈل کے چیرونومولا گاؤں میں منگل کی رات سندھو نامی لڑکی نے سینی ٹائز ر پی کر خودکشی کرلی۔ سندھو قریب میں واقع روینوتھل گاوں کے رہنے والے وینو کے ساتھ چار سال سے محبت کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: بینک میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ

دس دن قبل سندھو نے مقامی پولیس اسٹیشن میں وینو کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ اس نے اسے جسمانی طور پر استعمال کیا اور شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اسے انصاف نہیں ملا۔اس سے قبل سندھونے دو بار اپنے عاشق کے گھر کے سامنے انصاف کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دھرنا دیا تھا۔ اس کے باوجود بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ اس کی وجہ سے اس نے زندگی سے بیزار ہوکر خودکشی کرلی۔

اس نے خودکش نوٹ بھی چھوڑا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے عاشق کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ اس سے شادی کریں کیونکہ وہ دلت طبقہ کے غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اس لیے وہ خودکشی کررہی ہے اس نے عاشق اور اس کے گھر والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details