لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کی پہلی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
تلنگانہ: کانگریس کی پہلی فہرست جاری - تلنگانہ
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مغربی ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔
کانگریس کی پہلی فہرست جاری
واضح رہے کہ پہلی فہرست میں آٹھ امیدوار شامل ہیں۔ جبکہ بقیہ 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کل صبح کردیاجائے گا۔
پہلی فہرست میں عادل آباد سے رمیش راتھوڑ، محبوب آباد سے بلرام نائک، پداپلی سے اے چندرشیکھر، کریم نگر سے پونم پربھاکر، میدک سے جی انل کمار، ظہیر آباد سے مدن موہن، چیوڑلہ سے کونڈا وشویشور ریڈی اور ملکا جگری سے ریونت ریڈی کو امیدوار بنایاگیا ہے۔