اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی - طویل عرصے تک خالی رہنے والی سڑکیں

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران نرمی دی گئی ہے جس کے بعد تمام کاروباری شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دے گئی ہے۔ ساتھ ہی بازار سمیت آر ٹی سی بسوں کی آمد و رفت کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

By

Published : May 20, 2020, 9:32 AM IST

ریاست میں حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں آر ٹی سی بسوں کی آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا۔ طویل عرصے تک خالی رہنے والی سڑکوں پر کافی ٹریفک دیکھی گئی ہے۔

حکومت نے آٹو میں 1+2 کی شرط پر حمل و نقل کی اجازت دی تھی لیکن اس کے باوجود سماجی فاصلے کی خلاف ورزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک آٹو میں چار تا پانچ سواری دیکھی گئی۔

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کنٹینمنٹ زون کے علاوہ دیگر مقامات پر بازاروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جی ایچ ایم سی نے لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے طاق و جفت کی شرط پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

وہیں عوام عید کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ بازاروں میں بھی سماجی فاصلے کی خلاف ورزی دیکھی گئی ہے۔ لگتا ہے کہ حکومت، لاک ڈاؤن میں نرمی کے ذریعے کورونا کو دعوت دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details