اردو

urdu

ETV Bharat / state

آم کے باغ میں داخل ہونے پر دو لڑکوں کی پٹائی - ترور کے ایس آئی ناگیش

ضلع محبوب آباد کے ترور علاقے میں ایک آم کے باغ میں داخل ہونے پر دو لڑکوں کی پٹائی کی گئی اور انہیں گوبر بھی کھلایا گیا۔

Live video: Boys beaten up, force-fed dung for entering mango orchard
آم کے باغ میں داخل ہونے پر دو لڑکوں پٹائی، گوبر کھلایا

By

Published : Apr 2, 2021, 11:01 AM IST

لڑکے باغ میں اپنے کتے کی تلاش میں گئے تھے، جو انہیں نہیں مل رہا تھا، اسی اثناء میں وہ باغ میں داخل ہوگئے۔

تاہم باغبان کو لگا کہ وہ آم چوری کرنے کی غرض سے باغ میں داخل ہوئے ہیں۔

لڑکوں کو رسی سے باندھا گیا، اور ان کے ساتھ بری طرح سے مارپیٹ کی گئی اور انہیں زبردستی گوبر کھلایا گیا۔

آم کے باغ میں داخل ہونے پر دو لڑکوں پٹائی، گوبر کھلایا

لڑکے اس دوران ان سے رحم کی بھیک مانگتے رہے، تاہم ان پر وہ تشدد کرتے رہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

لڑکوں کے گھر والوں نے اس معاملے میں ترور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، ترور کے ایس آئی ناگیش نے بتایا کہ اس سلسلے میں دو افراد بنوٹو یاکو اور بنوٹو رامو پر بچوں کے خلاف تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details