اردو

urdu

ETV Bharat / state

Liquor Sales in Telangana نئے سال کے پیش نظر تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ - تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ

شراب صحت کے لیے نقصاندہ ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی لوگ لگاتار اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ نئے سال کے پیش نظر تلنگانہ میں گزشتہ روز دکانداروں نے گوداموں سے 254 کروڑ کی شراب خریدی۔ Liquor sales increase in Telangana

نئے سال کے پیش نظر تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ
نئے سال کے پیش نظر تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ

By

Published : Dec 31, 2022, 1:14 PM IST

حیدرآباد: نئے سال کے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی دکانداروں نے گوداموں سے 254 کروڑ کی شراب خریدی ہے۔ محکمہ آبکاری نے شراب کی دکانوں پر آج آدھی رات تک اور شراب خانوں میں ایک بجے تک شراب کی فروخت کی اجازت دی ہے۔ نئے سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں نے بڑے پیمانے پر شراب کے اسٹانڈز تیار کر لیے ہیں۔ پانچ دنوں میں گوداموں سے 895.55 کروڑ مالیت کی شراب منتقل کی گئی۔ liquor sales to new high in Telangana

پچھلے سال دسمبر میں ان پانچ دنوں میں صرف 753.99 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی تھی تاہم اس سال دکاندار، بار اور ریستوراں کے مالکان نے پہلے ہی 150 کروڑ کی شراب کا ذخیرہ کیا ہے۔ دسمبر 2021 میں، تقریباً 3050 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی۔ ایک دسمبر سے 30 دسمبر تک، 3160.34 کروڑ کی شراب فروخت ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details