قرآن مجید تمام امراض کےلیے شفاء ہے۔ قرآن مجید قلب انسانی کا نور Quran is the Noor of the Human Heart ہے۔ یہ دل پر طاری ہوتا ہے تو دل کی دنیا بدل دیتا ہے۔ تمام عبادتوں میں قرآن مجید کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ قرآن انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ Quran is The Source of Guidance for Human Beings ہے۔ قرآن مجید کو سیکھنا ہر مسلمان مردوعورت پر فرض ولازم ہے۔ بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید کو سیکھے اوردوسروں کو سکھائے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ تلنگانہ اسٹیٹ محمد محمود علی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ بنجارہ ہلز حیدرآباد میں جامعة المؤمنات حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک ماہ کی مہم"آؤ قرآن مجید تجوید سے سکیھیں" کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کا وہ واحد کلام ہے جس کا پڑھنا،سننا،چھونا، اس کو صحیح پڑھنے کا طریقہ سیکھنا سب ثواب میں شامل ہے۔الحمد للہ جامعۃ المؤمنات کی جانب سے پندرہ سال سے تجوید سکھانے کی مہم چلائی جارہی ہے جو صرف جامعہ میں ہی نہیں بلکہ تلنگانہ، آندھرا پردیش،کرناٹک، مہاراشٹرا، گجرات، کشمیر، پنجاب،بہار،یوپی، کیرلا کے مختلف اضلاع کی شاخوں کے علاوہ انگریزی میڈیم اسکولز،کالجز میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم وتربیت بہت ضروری ہے، ایک لڑکی کو تعلیم دینا ایک خاندان کو تعلیم دینے کے مماثل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعۃ المؤمنات تعلیم وتربیت کا ایک مرکز ہے جو ہر شعبہ میں خاص طو پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیتا ہے۔
"آؤ قرآن مجید تجوید سے سکیھیں "مہم خواتین وطالبات کو تجوید سے قرآن مجید کی تلاوت سکھانے کے مقصد سے شروع کی جارہی ہے۔جس کے لیے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ارباب جامعۃ المؤمنات کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:Madani on Quran Translation in Hindi: 'قرآن کا ہندی زبان میں ترجمہ وقت کی اہم ضرورت'