اردو

urdu

ETV Bharat / state

Footballer Mohammed Habib Demise عظیم فٹبالر محمد حبیب کا انتقال، کولکاتا بڑے میاں کو ہمیشہ یاد رکھے گا - بھارتی فٹبال کی تاریخ میں محمد حبیب

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین فٹبالر محمد حبیب کا انتقال ہوگیا۔ وہ بھارت کے کامیاب ترین فٹبالروں میں سے ایک تھے۔ ان کی موت پر سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے تعزیت پیش کی۔ کولکاتا کے تینوں بڑے کلبوں محمڈن اسپورٹنگ، موہن بگان اور ایسٹ بنگال نے محمد حبیب کی موت کو بھارتی فٹبال کے لیے نقصاندہ قرار دیا۔ Footballer Mohammed Habib Passes away

عظیم فٹبالر محمد حبیب کا انتقال،کولکاتا بڑے میاں کو ہمیشہ یاد رکھے گا
عظیم فٹبالر محمد حبیب کا انتقال،کولکاتا بڑے میاں کو ہمیشہ یاد رکھے گا

By

Published : Aug 16, 2023, 12:28 PM IST

عظیم فٹبالر محمد حبیب کا انتقال،کولکاتا بڑے میاں کو ہمیشہ یاد رکھے گا

کولکاتا /حیدرآباد:عظیم ہندوستانی فٹبالر محمد حبیب کا آبائی شہر حیدرآناد میں آج انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔ حبیب کی گزشتہ دو برسوں ‌سے‌ (parkinson's disease) میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی یادداشت کمزور ہو چکی تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ ان کی موت پر آل انڈیا فٹبال فیڈریشن سمیت ملک کے تین بڑے کلبوں محمڈن اسپورٹنگ، ایسٹ بنگال اور موہن بگان نے تعزیت پیش کیا ہے۔

بھارت فٹبال کی تاریخ میں محمد حبیب کا کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا تھا۔فارورڈ میں لائن کی موجودگی حریف ٹیم کے لئے مشکل کھڑی کر دیتی تھی۔وہ بنکاک میں سال1970 کھیلے گئے ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔ حبیب نے کولکاتا کی تین بڑی ٹیموں موہن بگان ، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کی تھی اور 70-1960 کے دہائی میں اپنے طویل کیریئر کے دوران ہندوستانی فٹبال کے مرکز کولکاتا کے میدانوں میں میں چھائے رہے۔

سرکاری ملازمت کی کئی پیشکشوں کو ٹھکرانے کی وجہ سے انھیں ملک کا پہلا حقیقی پروفیشنل فٹبالر کہا جاتا تھا۔ حبیب نے ٹاٹا فٹبال اکاڈمی میں کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی ۔ان کی نگرانی میں کئی فٹبالر ابھرے جو بعد بھارتی قومی فٹبال کی نمائندگی کی ۔انھوں نے انڈین فلبال ایسوسی ایشن اکاڈمی ہلدیہ کے چیف کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:Durand Cup ایسٹ بنگال نے موہن بگان کو شکدست دی

کولکاتا کے تینوں بڑے کلبوں محمڈن اسپورٹنگ ، ایسٹ بنگال اور موہن بگان نے محمد حبیب کی غیر معمولی صلاحیتوں کی قدر کی اور انہیں اعزاز سے بھی نوازا۔یہ بات سچ ہے کہ محمد حبیب کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی مگر ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے مغربی بنگال کی عوام نے پلکوں پر بیٹھا کر رکھا۔کولکاتا کے فٹبال کے شیدائی اس عظیم فٹبالر کو آج بھی بڑے میاں کے نام سے ان کے کارناموں کو اپنے دل و دماغ محفوظ رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details