اردو

urdu

کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایمبولنس خدمات کا آغاز

تنظیم حیدرآباد ویلفیئر کونسل کے تحت کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 30 ایمبولینس کا آغاز سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد میں کیا گیا۔

By

Published : Sep 10, 2020, 4:52 PM IST

Published : Sep 10, 2020, 4:52 PM IST

Launch of ambulance services for corona virus patients
کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایمبولنس خدمات کا آغاز

حیدرآباد میں مشترکہ تنظیموں کی جانب سے ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی سواتی لکھا نے ایمبولینس کا افتتاح ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ تنظیم حیدرآباد ویلفیئر کونسل کے تحت اس ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایمبولنس خدمات کا آغاز

اس خدمات میں دو ایمبولنس خصوصی طور پر خواتین کے لئے مختص ہیں۔ جس میں ڈرائیور کی خدمات خواتین ہی دیں گی۔

یہ ایمبولینس سروس 24 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ ایڈیشنل ڈی جی پی سواتی لکھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں متحد ہو کر عوام کی خدمت کرنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایمبولنس خدمات کا آغاز

انہوں نے حیدرآباد ویلفیئر کونسل کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے حکومت کے ساتھ ان تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

اس موقع پر سکینہ فاؤنڈیشن کے صدر آصف حسین سہیل نے کہا کہ حیدرآباد میں خاص طور پر کووڈ-19 سے متاثر افراد کی لاشوں کو منتقل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسی لاشوں کو منتقل کرنے کے لیے بھاری رقم وصول کی جارہی ہے، مریضوں کو گھر سے ہسپتال منتقل ہونے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔ انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مشترکہ تنظیموں نے 30 ایمبولینس خدمات کا آغاز کیا ہے۔

کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایمبولنس خدمات کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ دو مختص ایمبولنس خواتین مریضوں کی خدمات کے لیے خاتون ڈرائیور کے ساتھ ہوگی۔

کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایمبولنس خدمات کا آغاز

اس موقع پر ڈی سی پی ویسٹ زون سری نواس، اور سماجی کارکن خالدہ پروین، حیدرآباد یوتھ کے صدر ظفر جیلانی، ڈاکٹر نسیم ماجد موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details