آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے 42 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس تلگوریاست میں روز بروز کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کی شام نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔
- اے پی میں کورونا وائرس کی جملہ تعداد:
نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2452 تک جاپہنچی ہے۔