ممالک | متاثرین | اموات | |
چین | 80,814 | 3,176 | |
اٹلی | 15,113 | 1,016 | |
ایران | 10,075 | 429 | |
جنوبی کوریا | 7,979 | 67 | |
اسپین | 3,146 | 86 | |
فرانس | 2,876 | 61 | |
جرمنی | 2,745 | 6 |
چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اوراس سے مرنے والوں کی تعداد 4،982ہوچکی ہے جبکہ 134،734لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
بھارت میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 60 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80فیصد معاملات 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جڑے تھے۔