اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کے شبے میں آخری رسومات پر روک

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پوچارم میں ایک شخص کی موت ہوگئی تاہم پولیس نے قتل کے شبہ میں آخری رسومات کو رکوا دیا اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

murder

By

Published : Jul 15, 2019, 1:11 PM IST

تفصیلات کے مطابق پوچارم سے تعلق رکھنے والے دودھ کے کاروباری اشوک کمار کی موت گھرمیں پاؤں پھسلنے سے لگی چوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

ان کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے ان کے ارکان خاندان لاش کو شمشان گھاٹ لے گئے تاہم اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے آخری رسومات کو رکوا دیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پٹن چیرو کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا

پولیس کا کہنا ہیں کہ انہیں سو نمبر پر فون کرتے ہوئے ایک نامعلوم شخص نے اطلاع دی تھی کہ اشوک کی موت پاؤں پھسلنے سے لگی چوٹ سے نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی جانچ کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details