صدر مفتی جامعہ نظامیہ و چیرمین مجلس اشاعت العلوم و معزز رکن صدر مجلس علمائے دکن مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی کی نماز جنازہ آج جامع مسجد انوار جامعہ نظامیہ میں ادا کی گئی- نماز جنازہ برادر اصغر حضرت مفتئ اعظم، قاضی ڈاکٹر محمد اکرام الدین نقشبندی نے پڑھائی۔
مفتی محمد عظیم الدین ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ لحد - مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی سُپردِلحد
حیدر آباد کی شہرۂ آفاق دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے قابلِ فخر سپوت و مفتئ اعظم حضرت العلامہ مفتی الحاج محمد عظیم الدین نقشبندی کا 82 برس کی عمر میں 9 اپریل بروز رات ساڑھے نو بجے اپنی قیامگاہ واقع خلوت روڈ حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔
مفتی محمد عظیم الدین ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نمناک آنکھوں سے سپرلحد
تدفین احاطۂ حضرت سید شجاع الدین صاحبؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ نماز و جلوس جنازہ میں شیوخ جامعہ نظامیہ، اساتذہ، طلبۂ جدید و قدیم کے علاوہ ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔