تلنگانہ ہائیکورٹ نے پھر ایک بار نجی ہسپتالوں میں زیادہ فیس کی وصولی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی کہ اگر نجی ہسپتال شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو ان ہسپتالوں کی اراضیات کو واپس لے لیا جائے۔
ہائیکورٹ نے او ایم دیبرا نامی شخص کی داخل کردہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو یہ ہدایت دی۔
اس عرضی میں عرضی گزار نے کہا کہ کچھ غریبوں کو مفت علاج کرنے کی شرط پر حکومت نے نجی ہسپتالوں کو اراضی دی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ اپولو،بسواتارکم ہسپتالوں میں غریبوں کا مفت علاج نہیں کیا جارہا ہے۔