تلنگانہ بی جے پی کی ٹیم صدر بنڈی سجنے کی قیادت میں، چلو گرمپاڈو، پروگرام کے تحت روانہ ہوئیں۔ گرمپادو موضع ضلع سریاپیٹ میں واقع ہے۔
اس سلسلے میں بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے کے قبائل کئی دن سے یہ شکایت کررہے ہیں کہ ان کی زمینوں پر غیرقانونی قبضےہوئے ہیں۔ اس پورے معاملے کو جاننے کے لیے بی جے پی کی ٹیم سریاپیٹ روانہ ہورہی ہے۔