بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے ہند۔ چین کنٹرول لائن کے نزدیک ہوئی جھڑپ میں ہلاک ہوئے کرنل سنتوش بابو کو ان کے گھر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
کرنل بابو کے گھر جاکر سی پی آئی رہنما کا خراج عقیدت
لداخ کے گلوان وادی میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اس پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوگئے۔
کرنل بابو کے گھر جاکر سی پی آئی رہنما کا خراج عقیدت
پارٹی کے قومی سکریٹری کے نارائن نے منگل کے روز ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع بابو کے گھر جاکر انہیں اپنی جذباتی خراج عقیدت پیش کی۔نارائن مسٹر بابو کے کنبے سے ملے اور انہوں نے پارٹی کی جانب سے دلی رنج کا اظہار کیا۔
واضح رہے بہار رجمنٹ کے کرنل بابو اور دو دیگر جوان اس جھڑپ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے پرامن طریقے سے اس معاملے کو سلجھانے کی اپیل کی ہے۔