بارش کا موسم بھی دستک دے چکا ہے، لیکن شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام تالاب خشک ہوچکے ہیں۔
عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے اطراف و اکناف بڑے پیمانے پر بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیر کرائی جا رہی ہے۔ اس کام کے لیے بور ویل ڈالے جا رہے ہیں اور تالاب کے پانی کو روک کر تعمیری کاموں میں استعمال کیا جارہا ہے۔
عثمان ساگر کے پچھلے حصے میں کھیتوں کا طویل سلسلہ ہے۔ کسان کاشت کاری کے لیے چھوٹے نالوں کے ذریعے تالاب میں آنے والے پانی کا رخ بدل کر کھیتوں میں استعمال کر رہے ہیں۔