حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ آج انتخابی مہم کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع کے آرمور میں بی آر ایس امیدوار کی نامزدگی کے موقع پر منعقدہ ریلی میں یہ حادثہ پیش آیا۔ کے ٹی آر نے جیون ریڈی کے نامزدگی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع رپ منعقدہ ریلی میں کے ٹی آر، ایم پی سریش ریڈی اور بی آر ایس امیدوار جیون ریڈی ایک انتخابی رتھ پر گھڑے گئے۔ رتھ کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگایا جس کی وجہ سے رتھ پر بنی ریلنگ ٹوٹ گئی اور کے ٹی آر و دیگر آگے کی طرف گرپڑے۔
انتخابی تشہیر کے دوران حادثہ، کے ٹی آر رتھ سے گرکر معمولی زخمی - انتخابی تشہیر کے دوران حادثہ
بی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ آج انتخابی مہم کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں وزیر کے ٹی آر اور سریش ریڈی کو معمولی چوٹیں آئیں۔
Published : Nov 9, 2023, 9:02 PM IST
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی روکنے کیلئے آئی ٹی چھاپے: ریونت ریڈی
اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی آر ایس قائدین ہجوم کا استقبال کر رہے تھے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی جس کے بعد رتھ پر لگائی گئی ریلنگ ٹوٹ گئی اور گاڑی کی چھت پر کھڑے کے ٹی آر، سریش ریڈی و دیگر گرگئے۔حادثہ میں ایم پی سریش ریڈی گاڑی کے نیچے گر گئے لیکن کے ٹی آر و دیگر محفوظ رہے۔ اس واقعہ میں وزیر کے ٹی آر اور سریش ریڈی کو معمولی چوٹیں آئیں۔ یہ واقعہ آرمور شہر کے اولڈ الور روڈ پر پیش آیا۔ بعد ازاں کے ٹی آر اور قائدین پرچہ نامزدگی داخل کرنے گئے۔ نامزدگی کے بعد کے ٹی آر اور سریش ریڈی حیدرآباد روانہ ہوگئے۔