اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت بافندوں کی فلاح و بہبود کےلیے کوشاں - بافندوں کے مفادات

تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راؤ نے بافندوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کا عہد کیا۔

KTR urges Smriti Irani to work together with state to protect livelihoods of people in textile industry
تلنگانہ حکومت بافندوں کی فلاح و بہبود کےلیے کوشاں

By

Published : May 12, 2020, 3:59 PM IST

وزیر آئی ٹی، انڈسٹریز و پارچہ جات کے ٹی آر نے لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہونے والے بافندوںکے مفادات کا تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ورنگل میں کاکتیہ ٹکسٹائل پارک میں سنٹرل لائٹنگ سسٹم، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ، ورکرس کینٹن اور سیونگ ٹریننگ سنٹرل کا کے ٹی آر نے افتتاح انجام دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اور ٹکسٹائل پارک سرسلہ میں تعمیر کیا گیا ہے اور وہاں تقریباً پندرہ کروڑ روپئے سے بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور بنکروں کو تربیت کی فراہمی کےلیے ایک تربیتی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ریاستی حکومت بافندے طبقہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہے اور انہیں فائدہ پہنچانے کےلیے بتکماں ساڑیوں کے آڈرس دیئےگئے اور راجیو ودیامشن کےلیے کپڑوں کی تیاری کا بھی آرڈر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بافندوں کی ترقی کےلیے کوشاں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details