تلنگانہ کے آئی ٹی اور بلدیاتی وزیر کے تارک راما راؤ نے آج بھارت بند کے موقع پر ضلع رنگا ریڈی کے شاد نگر میں واقع بورگولہ گیٹ سے متصل قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔
تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ دہلی میں اس وقت خطرناک سردی میں کسان پچھلے 13 دنوں سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہیں۔ حکومت کو چاہئے وہ ان مخالف کسان قوانین کو واپس لیں۔