اردو

urdu

ETV Bharat / state

کے ٹی آر نے سی اے اے سے متعلق خبر کو مسترد کیا - سی اے اے سے متعلق انگریزی اخبار

تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ورکنگ پریزیڈینٹ کے ٹی راما راؤ نے ایک انگریزی روزنامہ کی اس رپورٹ کی تردید کی جس میں ان کے الفاظ کو رقم کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ "ٹی آر ایس قومی مفاد کے لیے شہریت ترمیمی قانون کی تائید کر سکتی ہے۔"

کے ٹی آر نے سی اے اے سے متعلق انگریزی اخبار کی رپورٹ کی مسترد
کے ٹی آر نے سی اے اے سے متعلق انگریزی اخبار کی رپورٹ کی مسترد

By

Published : Jan 2, 2020, 3:30 PM IST

کے ٹی آر نے آدھا گھنٹہ قبل اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔ معروف انگریزی روزنامے میں شائع ایک خبر میں کے ٹی آر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ "پارٹی نے پارلیمنٹ میں اس قانون کی مخالفت تو کی لیکن اس سلسلے میں قطعی فیصلہ چیف منسٹر ہی لیں گے۔'

کے ٹی آر نے سی اے اے سے متعلق انگریزی اخبار کی رپورٹ کی مسترد

اس خبر میں کے ٹی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قانون کو مذہبی نقطہ نظر سے نہ دیکھیں۔"

کے ٹی آر نے ٹویٹ کے ذریعے انگریزی روزنامے پر ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر شائع کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ دیگر تمام روزناموں میں خبر اس کے برعکس ہے۔

کے ٹی آر نے روزنامہ سے اپنی خبر درست کرنے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ پروپیگنڈے سے اجتناب کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details