اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Objection on Urdu Rejected: تلنگانہ کے گروپ ون امتحان کو اردو میں دینے کی سہولت پر بی جے پی کا اعتراض مسترد - امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت پر بی جے پی کا اعتراض مسترد

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے گروپ ون امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت دیئے جانے پر بی جے پی کے رکن پارلیمان دھرماپوری اروند کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا۔ BJP Objection on Urdu Rejected

Rejected:تلنگانہ کے گروپ ون امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت پر بی جے پی کا اعتراض مسترد
Rejected:تلنگانہ کے گروپ ون امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت پر بی جے پی کا اعتراض مسترد

By

Published : May 5, 2022, 8:04 PM IST

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے سوشیل میڈیا کنوینر و صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کرشنا کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا تھا کہ اروند دھرماپوری کو ملک کے اصولوں کے بارے میں جانکاری رکھنی چاہیے۔

یوپی ایس سی نے مسابقتی امتحانات کو اردو میں تحریر کرنے کے رہنمایانہ خطوط میں اختیار دیا ہے اور آئین کے 8ویں شیڈول کے مطابق اردو میں امتحانات تحریر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلہ میں ٹی آرایس کی حکومت کو بدنام کرنا یہ ظاہرکرتا ہے کہ دھرماپوری کے سر میں دماغ نہیں ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک جدول بھی پوسٹ کیا۔ BJP Objection on Urdu Rejected


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details