تقریباً 2.5 لاکھ مربع فٹ پر 22 کرٰڑ روپئے سے تعمیر کئے گئے لوجسٹک پارک کا افتتاح کے ٹی آر کے ہاتھوں کیا گیا جبکہ اس کے ذریعہ تقریباً ایک ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔
کے ٹی آر نے لاجسٹک پارک کا افتتاح کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ اسی طرح کے ایک اور لاجسٹک پارک کی تعمیر باٹا سنگارم میں کی جارہی ہے جس کا اگلے سال جنوبی میں افتتاح کیا جائے گا۔
کے ٹی آر نے کہا ریاستی حکومت آدی بٹلا میں مزید آئی کمپنیوں کے قیام کےلیے کوشاں ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس مزید 8 لاجسٹک پارکس کی تعمیر کا منصوبہ ہے جبکہ لاجسٹک پارکس کو آوٹر رنگ روڈ کے علاقوں میں تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہر کے ٹریفک میں کمی کی جاسکے۔ لاجسٹک پارکس انڈسٹریز کےلیے بھی معاون ثابت ہوں گے۔