تلنگانہ کے طلبا کی کشمیر سے واپسی کے انتظامات - KTR assures telangana students
کشمیر میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سرینگر نے اپنی کلاسز کو تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔
کشمیر سے تلنگانہ طلبا کی واپسی کے انتظامات
این آئی ٹی کے فیصلہ کے بعد سرینگر میں پھنسے تلنگانہ کے طلبا نے ریاستی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبا کی درخواست کے بعد تلنگانہ حکومت نے ان کی بحفاظت واپسی کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔
اس سلسلہ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کارگذار صدر کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر ریاست کے طلبا کی بھرپور مدد کا تیقن دیا۔
وہیں چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے دہلی میں واقع تلنگانہ بھون کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبا کی واپسی کےلیے اقدامات کریں۔