اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کوللو رویندرا کی گرفتاری کا مقصد پسماندہ طبقے کی آواز کو دبانا ہے' - وائی سی پی حکومت

چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ وائی سی پی حکومت بی سی کمیونٹی کے خلاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک بی سی رہنما بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے۔

'کوللو رویندرا کی گرفتاری کا مقصد بی سی طبقے کی آواز کو دبانا ہے'
'کوللو رویندرا کی گرفتاری کا مقصد بی سی طبقے کی آواز کو دبانا ہے'

By

Published : Mar 11, 2021, 2:03 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 2:13 PM IST

ٹی ڈی پی رہنما کوللو رویندرا کی گرفتاری پر تیلگو دیشم کے صدر چندرابابو نائیڈو اور سینئر رہنماوں نے مذمت کی۔

چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ وائی سی پی حکومت بی سی کمیونٹی کے خلاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب ایک بی سی رہنما بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج تہوار کا دن ہے اور آج کے دن ایک بی سی فرد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

اس ضمن میں تیلگو دیشم کے ریاستی صدر اچن نائیڈو نے کوللو رویندرا کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بدلے کی کارروائی ہے۔

ادھر نارا لوکیش نے اس کی مذمت کی۔ لوکیش نے کہا کہ اگر گرفتاریوں سے ڈرانے کی کوشش کی گئی تو مزید شدت سے احتجاج کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details