اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو پر کشن ریڈی کی سخت تنقید - مرکزکا ریاست کے ساتھ معاہدہ

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت ابلے ہوئے چاول والے دھان کو چھوڑ کر باقی تمام اقسام کی دھان خرید رہی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے مرکز کو اس بات کا بھی معاہدہ کیا ہے کہ وہ ابلے ہوئے چاول کے دھان سپلائی نہیں کرے گی۔

'حضورآباد کی شکست کے بعد تلنگانہ کے وزیراعلی کا نیا ناٹک'
'حضورآباد کی شکست کے بعد تلنگانہ کے وزیراعلی کا نیا ناٹک'

By

Published : Nov 22, 2021, 9:11 PM IST

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ حضور آباد کے ضمنی انتخاب میں ٹی آرایس کی شکست کے بعد نتائج سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نے نیا ناٹک شروع کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ نیا ناٹک دھان کی خریدی کے مسئلہ پر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چندرشیکھرراو یہ دعوی کرتے آرہے تھے کہ تلنگانہ حکومت ہی ریاست میں پیدا ہونے والی مکمل دھان خرید رہی ہے لیکن حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد وزیراعلی چندرشیکھرراو کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت دھان کی خریدی نہیں کررہی ہے اس لئے وہ دھان کی کاشت نہ کرنے کا کسانوں کو مشورہ دے رہے ہیں۔

کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت صرفہ ابلے ہوئے چاول والے دھان کو چھوڑ کر باقی تمام اقسام کی دھان خرید رہی ہے اور ریاستی حکومت نے مرکز کو اس بات کا بھی معاہدہ کیا ہے کہ وہ ابلے ہوئے چاول کے دھان سپلائی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بدنام کرنے اور کسانوں میں بی جے پی حکومت کے تعلق سے غلط فہمی پیدا کرنے چندرشیکھرراو یہ ناٹک شروع کئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details