اس سلسلے میں ریاست حیدرآباد کی مشہور شخصیت کیپٹن پانڈو رنگا راؤ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' حیدرآباد ہمیشہ سے امن وامان کا گہوارہ رہا ہے یہاں پر سبھی طبقات کے لوگ آپس میں بھائی چارہ اور امن وامان کے ساتھ رہتے ہیں'۔
'حیدرآباد امن وامان کا گہوارہ' - کشن ریڈی
رکن پارلیمان سکندرآباد اور مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کےحیدرآباد کو دہشت گردی کے لیے محفوظ مقام قرار دینے پر حیدرآباد کی عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔
hyderabad
انہوں نے کشن ریڈی کے متنازع بیان کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔
پانڈو رنگا راؤ نے کہا کہ کشن ریڈی جو خود حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اپنے شہر کے بارے میں اس قسم کے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے شہر کو بدنام کرنا زیب نہیں دیتا، جب کہ حیدرآباد کی عوام ان سے محبت کرتی ہے، اور حیدرآباد کی عوام نےانہیں مسلسل تین مرتبہ رکن اسمبلی بنایا۔