نلگنڈہ: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی قصبہ میں ایک بچی کی موت کے معاملے میں دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کو پولیس کو اطلاع ملی کہ دو سالہ پریانشیکا کی اچانک موت واقع ہوگئی ہے، موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی جانچ کی تو بچی کے گلے پر زخم کے نشان ملے، جس کے بعد پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ جس میں پولیس کو کچھ حیران کن معلومات حاصل ہوئے۔ Killing of an innocent girl in a Extramarital relationship
ڈی ایس پی نرسمہا ریڈی کے مطابق اوائلا وینکنا اور رامیا کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے شیورام (5) اور پریانشیکا (2) ہیں۔ وینکنا کی موت 2020 میں کورونا کی وجہ سے ہوگئی تھی۔ اس کے بعد رمیا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ اپنے سسرال میں رہنے لگی تھی۔ اس دوران رمیا کا اسی گاؤں کے رہائشی پریکا وینکنا کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔
اس بات کی جانکاری رامیا کے سسرال والوں کو ہوئی۔ چنانچہ انہوں نے اپنے گاؤں کے بزرگوں سے اس مسئلے کو حل کرنے کو کہا ، بزرگوں نے اس مسئلے پر بات کی اور دونوں کو تنبیہ کی، لیکن دونوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بعد ازیں رامیا اور پریکا گاؤں چھوڑ کر نارکیت پلی چلے گئے۔ جہاں انہوں نے جی ایس آر فنکشن ہال کے سامنے ایک مکان کرایہ پر لیکر رہنے لگے، اس طرح چھ مہینے گزارنے کے بعد ایک دن جب وینکنا کمرے میں داخل ہوا تو پریانشیکا رو رہی تھی اور وہ ڈر رہی تھی۔ جس سے دونوں کو احساس ہوا کہ یہ تعلقات میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے۔ بعد ازاں دونوں نے پریانشیکا کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
منصوبے کے مطابق اس ماہ کی 14 تاریخ کی رات ساڑھے 7 بجے دونوں نے مل کر بچے کو مارا پیٹا اور گلا دبا کر قتل کردیا، اور سب کو بتایا کہ دورہ پڑنے سے بچی کی موت واقع ہوگئی ہے۔ تاہم پولیس نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کی تو موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ فی الحال پولیس دونوں کو حراست میں لیکر آگے کی کارروائی کررہی ہے۔ Killing of an innocent girl in a Extramarital relationship
وہیں دوسری طرف تلنگانہ سے متصل کرشنا ضلع کے پینامالورو میں ایک یومیہ مزدوری کرنے والی 35 سالہ خاتون کے ساتھ چار مزدوروں نے کمرے میں بند کر کے جنسی زیادتی کی۔