ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک تاجر کے اغوا کی واردات پیش آئی۔ اغواکاروں نے اس شخص کو جس کی شناخت محمد عارف کے طور پر کی گئی ہے، اس کی دکان کیف ٹریڈرس ووڈ شاپ سے کئی لاکھ روپئے مالیت کی لکڑی بھی چوری کرلی۔
اغواکاروں کا یہ گروہ دس افراد پر مشتمل تھا جس نے کار میں دکان مالک کا اغوا کیا۔ دکان میں کام کرنے والے ملازم نے کہا کہ 'یہ افراد لکڑی خریدنے کے بہانے دکان میں داخل ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بند کرنے کے بعد اغوا کی یہ کارروائی انجام دی۔