تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما ملوبھٹی وکرمارکا نے کھمم ضلع مدھیرا منڈل کے شدید بارش سے متاثرہ فصلوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔
انہوں نےکپاس اور دیگر فصلوں کے کسانوں سے حالیہ بارش سے ہوئے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو ہوئے نقصانات کا سروے کریں۔