اردو

urdu

ETV Bharat / state

خیرت آباد گنیش مورتی کا سائز صرف نوفیٹ ہوگا

کمیٹی نےعقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ درشن کے لئے نہ آئیں۔

خیرت آباد گنیش مورتی کا سائز صرف نوفیٹ ہوگا
خیرت آباد گنیش مورتی کا سائز صرف نوفیٹ ہوگا

By

Published : Aug 5, 2020, 7:16 PM IST

گنیش کی مورتی کے سائز پر تمام شکوک وشبہات کو دور کرتے ہوئے حیدرآباد کی خیریت آباد گنیش اتسو سمیتی نے اعلان کیا کہ اس مرتبہ گنیس کی مورتی کا سائز صرف 9فیٹ ہی ہوگا۔

قبل ازیں اس تعلق سے شردھالووں میں کافی شکوک اور خدشات پائے جاتے تھے۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقوں سے شردھالوووں کی بڑی تعداد یہاں گنیش کی مورتی کی پوجا کےلیے آتی ہے۔گنیش کے منڈپ کے آرگنائزرز نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس سال یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

قبل ازیں پجاریوں نے مورتی کی تیاری کے لئے پہلی پوجا کی۔کمیٹی نے کہاکہ کورونا اور حکومت کی ہدایت پر اس مرتبہ مورتی کا سائز کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔کمیٹی نے شردھالووں سے اپیل کی کہ وہ درشن کے لئے نہ آئیں۔ہر سال بڑی تعداد میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات خیریت آباد گنیش کی مورتی کی پوجا کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ اس برس گنیش مورتی کا سائز کم رکھا گیا اور بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد سے پرہیز کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details