اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ وزیراعلی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے - KCR will start election campaign

ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے۔

ا

By

Published : Mar 11, 2019, 6:24 PM IST

Updated : Mar 11, 2019, 6:53 PM IST


تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو 17 مارچ سے لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ دو اہم جلسوں سے خطاب کریں گے۔

پہلا جلسہ کریم نگر اور دوسرا نظام آباد میں ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں اس ماہ کی 17 اور 19 تواریخ کو کریم نگر اور نظام آباد میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

تلنگانہ اسمبلی کے کوٹہ سے کل ہونے والے قانون ساز کونسل کی پانچ نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی ضروری ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نومنتخب ارکان اسمبلی، لوک سبھا ارکان کی کامیابی کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کے ساتھ مل کر ریاست کی 17لوک سبھا نشستوں پر ٹی آرایس کی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی حکمت عملی کے سلسلہ میں بھی تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی کل ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ٹی آر ایس نے تمام ایم پی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اراکین اسمبلی کو ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ارکان پارلیمنٹ نے کافی محنت کی اور پارٹی کے اسمبلی امیدواروں کو کامیاب بنایا اور اب پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کے ایم پی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی مساعی کریں ۔

Last Updated : Mar 11, 2019, 6:53 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details