کے سی آر نے نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کہا کہ ‘مرکزی ملازمتوں کےلیے منعقد ہونے والے تمام مسابقتی امتحانات جیسے سنٹرل پی ایس یوز، ریلوے، ڈیفنس سرویس اور نیشنلائزڈ بنکز وغیرہ ہندی اور انگریزی زبانوں میں ہی ہوتے ہیں جبکہ جو لوگ انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل نہیں کرتے یا غیرہندی ریاستوں کے افراد کو ان مسابقتی امتحانات میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ بھارت کے تمام ریاستوں کے طلبا کو مساوی و منصفانہ مواقع فراہم کرنے کےلیے حکومت ہند اور اس کے محکموں میں بھرتیوں کےلیے تمام مسابقتی امتحانات کو علاقائی زبانوں میں لکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔