اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ہسپتال میں داخل - تلنگانہ ہائی کورٹ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو پھیپھڑوں میں جلن کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا ضروری میڈیکل چیک اپ ہوا۔

KCR
KCR

By

Published : Jan 7, 2021, 10:10 PM IST

کے سی آر کے ذاتی معالج ڈاکٹر ایم وی راؤ، پلمونولوجسٹ ڈاکٹر نونیتھ ساگر اور امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر پرومود کمار نے وزیراعلیٰ کے میڈیکل چیک اپ کئے۔

سکندرآباد کے یشودہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 66 سالہ وزیراعلیٰ کے سی آر کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کئے۔ وزیراعلیٰ دفتر سے ملی معلومات کے مطابق انہیں پھیپھڑوں میں تکلیف ہوئی تھی۔

اس سے قبل 'کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے نو منتخب چیف جسٹس ہیما کوہلی کی حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details