جہاں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) قومی سطح پر اپوزیشن بلاک میں خود کو قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، وہیں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، ڈی ایم کے، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور دیگر جماعتوں کے رہنما کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ KCR Active against BJP
KCR chalks out plan to take on BJP in Parliament: کے سی آر نے ملک کی مخلتف جماعتوں کے رہنماوں سے بات کی
ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق مختلف ریاستوں کے رہنما، وزرائے اعلی اور اہم اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈرز بی جے پی کے خلاف جمہوری لڑائی شروع کرنے کی کے سی آر کی تجویز کا مثبت جواب دے رہے ہیں۔ KCR Active against BJP
ذرائع نے بتایا کہ کے سی آر نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آپ کے سربراہ اروند کیجریوال سے بات کی۔ انہوں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق مختلف ریاستوں کے رہنما، وزرائے اعلی اور اہم اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر بی جے پی کے خلاف جمہوری لڑائی شروع کرنے کی کے سی آر کی تجویز کا مثبت جواب دے رہے ہیں۔پارٹی لیڈر نے کہا ’’وزیر اعلیٰ جمہوری اقدار کے تحفظ اور مرکز کا سر جھکانے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ تال میل میں مصروف ہیں۔ کے سی آر مرکزی حکومت کی غیر جمہوری پالیسیوں سے ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمان دونوں ایوانوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ حکومت کے خلاف اختیار کی گئی ’عوام دشمن‘ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔
TAGGED:
KCR Active against BJP