اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کی جانب سے کے سی آر کی ستائش - متحدہ آندھراپردیش

متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ہی وہاں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے ملازمین کی خدمات ان کی آبائی ریاست میں حاصل کرنے وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراو کے اعلان کے بعد اے پی میں کام کرنے والے تلنگانہ کے ملازمین نے ان کے پوٹریٹ کو دودھ سے نہلایا۔

KCR praised by Andhra Pradesh government employees
آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین کی جانب سے کے سی آر کی ستائش

By

Published : Mar 10, 2021, 4:32 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر، کے اعلان کا آندھراپردیش کے سرکاری ملازمین نے استقبال کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ اور ان کی ستائش کی۔ ملازمین کے مطابق 6 سال سے وہ اے پی کے سکریٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اے پی کے دارالحکومت امراوتی میں چندرشیکھرراو کے پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا اور کہا کہ متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ہی ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ان کی خدمات آبائی ریاست تلنگانہ کے بجائے اے پی منتقل کردی گئی ہیں۔ انہیں بھروسہ تھا کہ وزیراعلی جلد ہی اس بات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی طرف سے وہ وزیراعلی سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details