اردو

urdu

ETV Bharat / state

Revanth Reddy on KCR: 'کےسی آر نے دولت مند ریاست کو قرض میں ڈبودیا' - ریونت ریڈی کی کے سی آر پر نکتہ چینی

تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی نےکہا گزشتہ 60 سال کے دوران ریاست پر حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس نے 60,000 کروڑ روپے کا قرض لیا، انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر نے اپنے اقتدار کے سات سال کے دوران 5 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔ Revanth Reddy on KCR

کےسی آر نے دولت مند ریاست کو قرض میں ڈبودیا
کےسی آر نے دولت مند ریاست کو قرض میں ڈبودیا

By

Published : May 19, 2022, 10:27 PM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی نے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ مؤخر الذکر نے امیر تلنگانہ ریاست کو قرضوں میں ڈوبی ہوئی ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ 60 سالوں کے دوران ریاست پر حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس نے 60,000 کروڑ روپے کا قرض لیا، انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر نے اپنے اقتدار کے سات سال کے دوران 5 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔ Revanth Reddy on KCR

یہ بھی پڑھیں:KCR on Union Govt: مرکز کی جانب سے گرام پنچایتوں کو راست فنڈز، وزیراعلی تلنگانہ کی برہمی

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سری لنکا کی طرح خسارے کا بجٹ ہے۔ انہوں نے مذاق اڑایا کہ ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کے سی آر کی یوم پیدائش پر ایک اشتہار دیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ چار سال کے دوران خودکشی کرنے والے 74,000 کسانوں میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔ ریونت نے کہا کہ بے زمین غریبوں کو تفویض کردہ زمینیں دینے کا سہرا کانگریس پارٹی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے غیر منقسم آندھرا پردیش ریاست میں آبپاشی کے 81 پروجیکٹ بنائے ہیں اور کسانوں کے فائدے کے لئے ایم ایس پی متعارف کرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details