اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کے سی آر نے پسماندہ طبقات کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا' - تلنگانہ کانگریس

ریونت ریڈی نےکہا، تلنگانہ کو بچانے کے لیے کے سی آر کو ہٹانا ضروری ہے۔ کے سی آر کو ہٹانے کے لیے 'ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ کیونکہ کےسی آر کبھی بھی کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں اور الیکشن کرواسکتے ہیں۔'الیکشن ہی وہ موقع ہے جس میں کے سی آر سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

ریونت ریڈی
ریونت ریڈی

By

Published : Jun 30, 2021, 2:51 PM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کے نومنتخب صدر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے ان پر جو بھروسہ کیا ہے، اس کو پورا کرنے کی وہ پوری کوشش کریں گے۔

ریونت ریڈی نے وزیر اعلی کے سی آر پر نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر نے پسماندہ طبقات کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا۔ ریاست میں صرف 'راو' طبقے کی اہمیت ہے۔ سرکاری اسکیمز غریبوں تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کورونا سے نجات کےلیے ویکسین لی جانی چاہیے، اسی طرح ریاست کو بچانے کے لیے کے سی آر کو ہٹانا ضروری ہے۔ کے سی آر کو ہٹانے کے لیے ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ کیونکہ کےسی آر کبھی بھی کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں اور الیکشن کرواسکتے ہیں۔اور الیکشن ہی وہ موقع ہے جس میں کے سی آر سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پرانھوں نے کانگریس کارکنان کو ریاست کو بچانے والی فوج کی طرح کام کرنے اور ہمیشہ آگے رہنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے تمام اہل افراد کو راشن کارڈز جاری کرنے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details