اردو

urdu

ETV Bharat / state

KCR National Party Launch کے سی آر کی نئی قومی پارٹی ’بھارت راشٹرا سمیتی‘ کا آغاز

تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راؤ نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ کے سی آر بی جے پی کو چیلنج کرنے کے لیے گذشتہ کچھ مہینوں سے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ KCR Change TRS Party Name

kcr-change-trs-party-name-to-go-national
کے سی آر نے پارٹی کا نام بدل کر بھارت راشٹر سمیتی کردیا

By

Published : Oct 5, 2022, 1:48 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (KCR) اپنے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے دسہرہ کے موقع پر ایک قومی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔ کے سی آر اپنی پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی رکھ دیا ہے۔ 2024 کے انتخابات میں کے سی آر پی ایم مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے مختلف ریاستوں کا دورہ بھی کیے اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے بی جے پی کو چیلج دینے کےلیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے نظر آرہے۔ KCR Change TRS Party Name

کے سی آر کی قومی پارٹی کی بنیاد رکھتے ہوئے تلنگانہ میں ان کی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کو ملک بھر کے عوام کے سامنے رکھنے کی حکمت عملی ہے۔ کے سی آر میں رعیتو بندھو اور دلت بندھو اسکیم شامل ہوسکتی ہے۔ رعیتو بندھو کا مطلب ہے 'کسان کا دوست'۔ اس اسکیم کا مقصد کسانوں کو ان کی ابتدائی سرمایہ کاری کی ضروریات کے لیے بروقت نقد رقم فراہم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسان قرض کے جال میں نہ پھنسیں۔ تلنگانہ میں اس اسکیم سے لاکھوں کسان مستفید ہوئے ہیں۔

دلت بندھو اسکیم کے تحت ہر دلت خاندان کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے کوئی بھی روزگار یا کاروبار شروع کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کی مدد دی جاتی ہے۔ ان دونوں اسکیموں کو سامنے رکھتے ہوئے کے سی آر 2024 کے انتخابات میں نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک نیرٹو تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹی آر ایس لیڈر سریدھر ریڈی نے کہا کہ اس وقت لوگ ایک مضبوط قومی پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں، کیونکہ این ڈی اے حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ایسے میں ملک ایک مضبوط متبادل کی تلاش میں ہے، جسے کے سی آر سامنے رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details