وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ تلنگانہ ریاست میں دلتوں کو ترقی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے 1000 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کہا کہ آنے والے مالیاتی سال سے وزیر اعلی دلت امپاورمنٹ اسکیم پر عمل آدلتوں کو بااختیار بنانے 1000کروڑ کا اعلان
وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ تلنگانہ ریاست میں دلتوں کو ترقی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے 1000 کروڑ روپئے مختص کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کہا کہ آنے والے مالیاتی سال سے وزیر اعلی دلت امپاورمنٹ اسکیم پر عمل آوری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل آوری کیلئے آنے والے بجٹ میں 1000 کروڑ روپئے کا خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ دلتوں کو برسوں سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے ان کی حالت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ فنڈز کی منظوری اور اس کے موثر استعمال کیلئے سپریم کورٹ کا ضمنی منصوبہ پہلے ہی سے موجود ہے۔
ریاستی حکومت بھی دلتوں کی زندگی کو ترقی دینے کیلئے سخت کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے وہ خود راست نگرانی کریں گے۔ وزیراعلی آج یہاں ہالیا منڈل پالیم میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے انہوں نے یہاں 13 لفٹ اریگیشن اسکیمز کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔
چندر شیکھر راؤ نے نلگنڈہ ضلع میں میونسپلٹیوں اور مقامی بلدیات کو مضبوط بنانے کیلئے 186 کروڑ روپئے کی مالیاتی امداد کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلی اسپیشل فنڈ سے ضلع نلگنڈہ میں 844 گرام پنچایتوں کیلئے فی پنچایت 20 لاکھ روپئے کا بھی اعلان کیا۔ چندر شیکھر راؤ نے ضلع نلگنڈہ کے پینے کے پانی کے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا عہد کیا۔