اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kavitha Counters Rahul Gandhi Over Paddy Procurement: کسانوں کے مسائل پر راہل گاندھی کے ٹوئٹس پر کویتا کا شدید ردعمل - ٹی آر ایس، رکن قانون ساز کونسل کے کویتا

ٹی آر ایس، رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے تلنگانہ کے کسانوں کے مسئلہ پر راہل گاندھی کے ٹوئیٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ Kavitha Counters Rahul Gandhi Over Paddy Procurement

کسانوں کے مسائل پر راہل گاندھی کے ٹوئٹس پر کویتا کا شدید ردعمل
کسانوں کے مسائل پر راہل گاندھی کے ٹوئٹس پر کویتا کا شدید ردعمل

By

Published : Mar 29, 2022, 1:48 PM IST

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر سرگرم کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے راہل گاندھی کے سلسلہ وار تلگو زبان میں کئے گئے ٹوئیٹس کا اسی زبان میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سیاسی فائدہ کی غرض سے صرف شہرت کےلیے ہی ٹوئیٹر پر کسانوں کے مسئلہ پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر پنجاب، ہریانہ ریاستوں کے لیے ایک اور دیگر ریاستوں کے لیے ایک پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

RSS Leader Indresh kumar on Urdu: بھارت اردو کا گھر ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا'

انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہر روز پارلیمنٹ میں ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی میں ایمانداری ہے تو وہ اس مسئلہ پر ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کے ایوان میں احتجاج کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں دھان کی خریداری پر ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details