حیدرآباد میں کوثر بانو نے 12 برس قبل کھانا بناکر بیچنے کا کاروبار شروع کیا تھا جس سے ان کے گھر کے اخراجات آسانی پورے ہورہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کوثر بانو کا تعلق کرناٹک کے بیجاپور سے ہے، جو 12 برس قبل اپنے چار بچوں کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوئی تھیں۔ شروعات میں انہوں نے گھروں میں کھانے بنانے کا کام کیا اور جس کے بعد انہیں اوڈ ایچ ہوم، مساجد کے امام و موذن و دیگر افراد کی جانب سے کھانے کے آڈر ملنا شروع ہوئے۔
کوثر بانو کے کاروبار میں ترقی ہوتی رہی، شروعات میں جہاں وہ صرف 50 لوگوں کےلیے کھانا بناتی تھیں وہیں آج کوثر بانو تقریباً 50 کیلو چاول پر مشتمل کھانے کے مختلف ڈشز تیار کرتی ہیں۔